Tadabbur-e-Quran - Hud : 121
وَ قُلْ لِّلَّذِیْنَ لَا یُؤْمِنُوْنَ اعْمَلُوْا عَلٰى مَكَانَتِكُمْ١ؕ اِنَّا عٰمِلُوْنَۙ
وَقُلْ : اور کہ دیں لِّلَّذِيْنَ : وہ لوگ جو لَا يُؤْمِنُوْنَ : ایمان نہیں لاتے اعْمَلُوْا : تم کام کیے جاؤ عَلٰي : پر مَكَانَتِكُمْ : اپنی جگہ اِنَّا : ہم عٰمِلُوْنَ : کام کرتے ہیں
اور جو لوگ ایمان نہیں لا رہے ہیں ان سے کہہ دو کہ تم اپنے ڈھرّے پر چلو ہم اپنی روش پر چلتے رہیں گے
121۔ 122:۔ وَقُلْ لِّلَّذِيْنَ لَا يُؤْمِنُوْنَ اعْمَلُوْا عَلٰي مَكَانَتِكُمْ ۭ اِنَّا عٰمِلُوْنَ۔ وَانْتَظِرُوْا ۚ اِنَّا مُنْتَظِرُوْنَ۔ مخالفین کو فیصلہ کن جواب : اب یہ آخر میں ایک فیصلہ کن جواب ہے مخالفین کو کہ تم جو کچھ ہماری مخالفت میں کر رہے ہو یا کرنا چاہتے ہو کرو اور ہم بھی دعوت حق کے جس کام کو کر رہے ہیں تمہاری تمام مخالفتوں اور تمام ژاژخائیوں کے علی الرغم کرتے رہیں گے۔ اگر تم عذاب کا مطالبہ کر رہے ہو تو اس کا انتظار کرو، ہم بھی اس کے منتظر ہی ہیں۔ اس لیے کہ وہ تمام علامتیں جو کسی قوم کو مستحق عذاب بناتی ہیں وہ تم میں ایک ایک کرکے نمایاں ہورہی ہیں لیکن عذاب بھیجنا خدائے علام الغیوب کا کام ہے۔ وہی جانتا ہے کہ کب تمہارا فیصلہ ہونا چاہیے۔
Top