Tafseer-e-Mazhari - Ash-Shu'araa : 222
تَنَزَّلُ عَلٰى كُلِّ اَفَّاكٍ اَثِیْمٍۙ
تَنَزَّلُ : وہ اترتے ہیں عَلٰي : پر كُلِّ : ہر اَفَّاكٍ : بہتان لگانے والا اَثِيْمٍ : گنہگار
ہر جھوٹے گنہگار پر اُترتے ہیں
تنزل علی کل افاک اثیم۔ شیاطین اترتے ہیں ہر بڑے دروغ گو پکے گناہگار پر۔ اور محمد ﷺ نہ شریر دروغ گو ہیں۔ نہ گناہگار اللہ کے نافرمان اس لئے شیاطین کا نزول ان پر نہیں ہوسکتا تعلیم دینے والے اور تعلیم پانے والے میں (عملی و قولی) مناسبت و موافقت ضروری ہے۔
Top