Tafseer-e-Mazhari - Ash-Shu'araa : 78
الَّذِیْ خَلَقَنِیْ فَهُوَ یَهْدِیْنِۙ
الَّذِيْ : وہ جس نے خَلَقَنِيْ : مجھے پیدا کیا فَهُوَ : پس وہ يَهْدِيْنِ : مجھے راہ دکھاتا ہے
جس نے مجھے پیدا کیا ہے اور وہی مجھے رستہ دکھاتا ہے
الذی خلقنی فہو یہدین۔ وہ جس نے مجھے پیدا کیا وہی مجھے ہدایت کرے گا۔ ہر مخلوق کو زندگی کا دنیوی و اخروی راستہ وہی بتاتا ہے۔ اللہ نے فرمایا (وَالَّذِیْ قَدَّرَ فَہَدٰی) ابتداء ایجاد سے انتہا ‘ موت تک پوری زندگی اللہ تخلیقی تدریجی رہنمائی فرماتا رہتا ہے تاکہ انسان مفید حیات چیزوں کو حاصل کرتا اور ضرر رساں چیزوں سے بچتا رہے۔ رحم کے اندر بچہ ماں کا فضول خون ناف کے ذریعہ سے چوسنا شروع کرتا ہے اور اس سفر کی انتہا داخلۂ جنت ہے یہ ساری رہنمائی اللہ ہی کرتا ہے۔
Top