Tafseer-e-Mazhari - An-Naba : 35
لَا یَسْمَعُوْنَ فِیْهَا لَغْوًا وَّ لَا كِذّٰبًاۚ
لَا يَسْمَعُوْنَ : نہ وہ سنیں گے فِيْهَا : اس میں لَغْوًا : کوئی لغو بات وَّلَا كِذّٰبًا : اور نہ کوئی جھوٹی بات
وہاں نہ بیہودہ بات سنیں گے نہ جھوٹ (خرافات)
لا یسمعون فیھا لغوا ولا کذابا . یہ جملہ متقین کی ضمیر سے حال ہے اور فیہا کی ضمیر مفازاً کی طرف راجع ہے مفازًا سے مراد ہے حدائق اور جنتیں یا کاسًا کی صفت ہے اور فیہا کی ضمیر کاسًا کی طرف راجع ہے یعنی دنیوی شراب پینے کے وقت جس طرح لغو اور بیہودہ باتیں سنی جاتی ہیں ‘ اسی طرح جنت کی شراب پینے کے وقت نہیں سنی جائیں گی۔ لغوًا : بیہودہ بات۔ کذابًا : بمعنی تکذیب یعنی کوئی کسی کی تکذیب نہیں کرے گا۔ جنت میں کذب کا وجود ہی نہیں ہوگا۔ کسائی کی قراءت میں کذابًا بلا تشدید ہے۔ اس صورت میں یہ مصدر ہوگا۔ بعض کا قول ہے کہ کذاب بمعنی کذب ہے ‘ بعض علماء نے کذَاب کو کذِّاب کا ہم معنی کہا ہے۔
Top