Mazhar-ul-Quran - Al-Ghaafir : 51
اِنَّا لَنَنْصُرُ رُسُلَنَا وَ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا فِی الْحَیٰوةِ الدُّنْیَا وَ یَوْمَ یَقُوْمُ الْاَشْهَادُۙ
اِنَّا : بیشک ہم لَنَنْصُرُ : ضرور مدد کرتے ہیں رُسُلَنَا : اپنے رسول (جمع) وَالَّذِيْنَ : اور جو لوگ اٰمَنُوْا : ایمان لائے فِي : میں الْحَيٰوةِ : زندگی الدُّنْيَا : دنیا وَيَوْمَ : اور جس دن يَقُوْمُ : کھڑے ہوں گے الْاَشْهَادُ : گواہی دینے والے
بیشک ہم اپنے رسولوں کی اور ایمان والوں کی دنیا کی زندگی میں ضرور مدد کریں گے اور اس روز بھی گواہ کھڑے ہوں گے
(ف 1) اس آیت میں فرمایا کہ ہم اپنے پیغمبروں کی اور ان لوگوں کی جو ایمان لائے دنیا میں مدد کریں گے ان کو غلبہ عطا فرمائیں گے اور اس دن بھی جس دن گواہ کھڑے ہوں گے یعنی قیامت کے دن کہ ملائکہ رسولوں کی تبلیغ اور کفار کی تکذیب کی گواہی دیں گے اب ان گواہوں کے بعد کافروں کا کوئی عذر نہ سناجائے گا اور رحمت الٰہی سے محروم کیا جاکر ، دوزخ میں ان کو جھونک دیاجائے گا۔
Top