Mutaliya-e-Quran - Al-Baqara : 86
اُولٰٓئِكَ الَّذِیْنَ اشْتَرَوُا الْحَیٰوةَ الدُّنْیَا بِالْاٰخِرَةِ١٘ فَلَا یُخَفَّفُ عَنْهُمُ الْعَذَابُ وَ لَا هُمْ یُنْصَرُوْنَ۠   ۧ
اُولٰئِکَ : یہی لوگ الَّذِیْنَ : وہ جنہوں نے اشْتَرَوُا : خریدلیا الْحَيَاةَ : زندگی الدُّنْيَا : دنیا بِالْآخِرَةِ : آخرت کے بدلے فَلَا : سو نہ يُخَفَّفُ : ہلکا کیا جائے گا عَنْهُمُ : ان سے الْعَذَابُ : عذاب وَلَا هُمْ : اور نہ وہ يُنْصَرُوْنَ : مدد کیے جائیں گے
یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے آخرت بیچ کر دنیا کی زندگی خرید لی ہے، لہٰذا نہ اِن کی سزا میں کوئی تخفیف ہوگی اور نہ انہیں کوئی مدد پہنچ سکے گی
[ اُولٰۗىِٕكَ الَّذِيْنَ : یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے ] [ اشْتَرَوُا : خریدا ] [ الْحَيٰوةَ الدُّنْيَا : دنیوی زندگی کو ] [ بِالْاٰخِرَةِ : آخرت کے بدلے ] [ ۡ فَلَا يُخَفَّفُ : تو کم نہیں کیا جائے گا ] [ عَنْهُمُ الْعَذَابُ : عذاب کو ] [ وَلَا ھُمْ : اور نہ ہی وہ لوگ ] [ يُنْصَرُوْنَ : مدد دئیے جائیں گے ]
Top