Mutaliya-e-Quran - Aal-i-Imraan : 63
فَاِنْ تَوَلَّوْا فَاِنَّ اللّٰهَ عَلِیْمٌۢ بِالْمُفْسِدِیْنَ۠   ۧ
فَاِنْ : پھر اگر تَوَلَّوْا : وہ منہ موڑ جائیں فَاِنَّ : تو بیشک اللّٰهَ : اللہ تعالیٰ عَلِيْمٌۢ : جاننے والا بِالْمُفْسِدِيْنَ : فساد کرنے والوں کو
پس اگر یہ لوگ (اِس شرط پر مقابلہ میں آنے سے) منہ موڑیں تو (اُن کا مفسد ہونا صاف کھل جائے گا) اور اللہ تو مفسدوں کے حال سے واقف ہی ہے
[فَاِنْ : پھر اگر ] [تَوَلَّوْا : وہ لوگ روگردانی کریں ] [فَاِنَّ اللّٰہَ : تو یقینا اللہ (تو) ] [عَلِیْمٌ : جاننے والا ہے ] [بِالْمُفْسِدِیْنَ : فساد پھیلانے والوں کو ]
Top