Tafseer-e-Baghwi - Aal-i-Imraan : 63
فَاِنْ تَوَلَّوْا فَاِنَّ اللّٰهَ عَلِیْمٌۢ بِالْمُفْسِدِیْنَ۠   ۧ
فَاِنْ : پھر اگر تَوَلَّوْا : وہ منہ موڑ جائیں فَاِنَّ : تو بیشک اللّٰهَ : اللہ تعالیٰ عَلِيْمٌۢ : جاننے والا بِالْمُفْسِدِيْنَ : فساد کرنے والوں کو
تو اگر یہ لوگ پھرجائیں تو خدا مفسدوں کو خوب جانتا ہے
63۔ (آیت)” فان تولوا “ اگر ایمان سے روگردانی کرو گے (آیت)” فان اللہ علیم بالمفسدین “ اللہ جانتا ہے ان لوگوں کو جو غیر اللہ کی عبادت کرتے ہیں اور غیر اللہ کو پکارتے ہیں ۔
Top