Mutaliya-e-Quran - Al-Hadid : 27
ثُمَّ قَفَّیْنَا عَلٰۤى اٰثَارِهِمْ بِرُسُلِنَا وَ قَفَّیْنَا بِعِیْسَى ابْنِ مَرْیَمَ وَ اٰتَیْنٰهُ الْاِنْجِیْلَ١ۙ۬ وَ جَعَلْنَا فِیْ قُلُوْبِ الَّذِیْنَ اتَّبَعُوْهُ رَاْفَةً وَّ رَحْمَةً١ؕ وَ رَهْبَانِیَّةَ اِ۟بْتَدَعُوْهَا مَا كَتَبْنٰهَا عَلَیْهِمْ اِلَّا ابْتِغَآءَ رِضْوَانِ اللّٰهِ فَمَا رَعَوْهَا حَقَّ رِعَایَتِهَا١ۚ فَاٰتَیْنَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا مِنْهُمْ اَجْرَهُمْ١ۚ وَ كَثِیْرٌ مِّنْهُمْ فٰسِقُوْنَ
ثُمَّ : پھر قَفَّيْنَا : پے در پے بھیجے ہم نے عَلٰٓي اٰثَارِهِمْ : ان کے آثار پر بِرُسُلِنَا : اپنے رسول وَقَفَّيْنَا : اور پیچھے بھیجا ہم نے بِعِيْسَى ابْنِ مَرْيَمَ : عیسیٰ ابن مریم کو وَاٰتَيْنٰهُ : اور عطا کی ہم نے اس کو الْاِنْجِيْلَ : انجیل وَجَعَلْنَا : اور ڈال دیا ہم نے فِيْ قُلُوْبِ : دلوں میں الَّذِيْنَ اتَّبَعُوْهُ : ان لوگوں کے جنہوں نے پیروی کی اس کی رَاْفَةً : شفقت کو وَّرَحْمَةً ۭ : اور رحمت کو وَرَهْبَانِيَّةَۨ : اور رہبانیت ابْتَدَعُوْهَا : انہوں نے ایجاد کیا اس کو مَا كَتَبْنٰهَا : نہیں فرض کیا تھا ہم نے اس کو عَلَيْهِمْ : ان پر اِلَّا ابْتِغَآءَ : مگر تلاش کرنے کو رِضْوَانِ : رضا اللّٰهِ : اللہ کی فَمَا رَعَوْهَا : تو نہیں انہوں نے رعایت کی اس کی حَقَّ رِعَايَتِهَا ۚ : جیسے حق تھا اس کی رعایت کا۔ نگہبانی کا۔ پابندی کا فَاٰتَيْنَا الَّذِيْنَ : تو دیا ہم نے ان لوگوں کو اٰمَنُوْا : جو ایمان لائے مِنْهُمْ : ان میں سے اَجْرَهُمْ ۚ : ان کا اجر وَكَثِيْرٌ مِّنْهُمْ : اور بہت سے ان میں سے فٰسِقُوْنَ : فاسق ہیں
اُن کے بعد ہم نے پے در پے اپنے رسول بھیجے، اور ان سب کے بعد عیسیٰؑ ابن مریم کو مبعوث کیا اور اُس کو انجیل عطا کی اور جن لوگوں نے اس کی پیروی اختیار کی اُن کے دلوں میں ہم نے ترس اور رحم ڈال دیا اور رہبانیت انہوں نے خود ایجاد کرلی، ہم نے اُسے اُن پر فرض نہیں کیا تھا، مگر اللہ کی خوشنودی کی طلب میں انہوں نے آپ ہی یہ بدعت نکالی اور پھر اس کی پابندی کرنے کا جو حق تھا اسے ادا نہ کیا اُن میں سے جو لوگ ایمان لائے ہوئے تھے اُن کا اجر ہم نے ان کو عطا کیا، مگر ان میں سے اکثر لوگ فاسق ہیں
[ثُمَّ قَفَّيْنَا : پھر ہم نے پیچھے بھیجا ][ عَلٰٓي اٰثَارِهِمْ : ان کے نقوش قدم پر ] [بِرُسُلِنَا : اپنے رسولوں کو ][ وَقَفَّيْنَا : اور ہم نے پیچھے بھیجا ][ بِعِيْسَى ابْنِ مَرْيَمَ : عیسیٰ ابن مریم کو ][ وَاٰتَيْنٰهُ الْانجِيْلَ : اور ہم نے دی ان کو انجیل ][وَجَعَلْنَا فِيْ قُلُوْبِ الَّذِينَ : اور ہم نے رکھ دیا ان کے دلوں میں جنھوں نے ][اتَّبَعُوْهُ : پیروی کی ان کی ][ رَاْفَةً وَّرَحْمَةً : نرمی اور مہربانی ][وَرَهْبَانيَّةَۨ: اور ترک دنیا کو !][ ابْتَدَعُوْهَا : انھوں نے ایجاد کیا اس (بدعت) کو ][ مَا كَتَبْنٰهَا عَلَيْهِمْ : ہم نے فرض نہیں کیا تھا اسے ان پر ][اِلَّا ابْتِغَاۗءَ رِضْوَان اللّٰهِ : (انھوں نے ایجاد نہیں کیا اسے) مگر اللہ کی رضا کی جستجو کے لیے ][ فَمَا رَعَوْهَا : پھر انھوں نے نباہا نہیں اس (بدعت ) کو ][ حَقَّ رِعَايَــتِهَا : جیسا اس کو نباہنے کا حق ہے ][ فَاٰتَيْنَا : تو ہم نے دیا ][ الَّذِينَ اٰمَنُوْا مِنْهُمْ : ان کو جو ایمان لائے ان میں سے ][اَجْرَهُمْ : ان کا اجر ][ وَكَثِيْرٌ مِّنْهُمْ : اور اکثر ان میں سے ][ فٰسِقُوْنَ : نافرمانی کرنے والے ہیں ]
Top