Mutaliya-e-Quran - At-Taghaabun : 17
اِنْ تُقْرِضُوا اللّٰهَ قَرْضًا حَسَنًا یُّضٰعِفْهُ لَكُمْ وَ یَغْفِرْ لَكُمْ١ؕ وَ اللّٰهُ شَكُوْرٌ حَلِیْمٌۙ
اِنْ تُقْرِضُوا : اگر تم قرض دو گے اللّٰهَ : اللہ کو قَرْضًا حَسَنًا : قرض حسنہ يُّضٰعِفْهُ لَكُمْ : وہ دوگنا کردے گا اس کو تمہارے لیے وَيَغْفِرْ لَكُمْ : اور بخش دے گا تم کو وَاللّٰهُ : اور اللہ شَكُوْرٌ حَلِيْمٌ : قدردان ہے ، بردبار ہے
اگر تم اللہ کو قرض حسن دو تو وہ تمہیں کئی گنا بڑھا کر دے گا اور تمہارے قصوروں سے درگزر فرمائے گا، اللہ بڑا قدردان اور بردبار ہے
[ان تُقْرِضُوا اللّٰهَ : اگر تم لوگ قرض دو اللہ کو ] [قَرْضًا حَسَنًا : جیسے خوبصورت قرض دینے کا حق ہے ] [يُّضٰعِفْهُ لَكُمْ : تو وہ ضرب دے گا اس کو تمہارے لیے ] [وَيَغْفِرْ لَكُمْ : اور وہ بخش دے گا تم کو ] [وَاللّٰهُ شَكُوْرٌ: اور اللہ انتہائی قدردان ہے ] [حَلِيْمٌ: ہمیسہ تحمل کرنے والا ہے ]
Top