Tafseer-e-Majidi - At-Taghaabun : 17
اِنْ تُقْرِضُوا اللّٰهَ قَرْضًا حَسَنًا یُّضٰعِفْهُ لَكُمْ وَ یَغْفِرْ لَكُمْ١ؕ وَ اللّٰهُ شَكُوْرٌ حَلِیْمٌۙ
اِنْ تُقْرِضُوا : اگر تم قرض دو گے اللّٰهَ : اللہ کو قَرْضًا حَسَنًا : قرض حسنہ يُّضٰعِفْهُ لَكُمْ : وہ دوگنا کردے گا اس کو تمہارے لیے وَيَغْفِرْ لَكُمْ : اور بخش دے گا تم کو وَاللّٰهُ : اور اللہ شَكُوْرٌ حَلِيْمٌ : قدردان ہے ، بردبار ہے
اگر تم اللہ کو اچھی طرح قرض دو گے تو وہ اس کو تمہارے لئے بڑھاتا چلا جائے گا اور تمہیں بخش دے گا، اور اللہ بڑا قدرداں ہے بڑا بردبار ہے،18۔
18۔ لفظ قرض پر حاشیہ پہلے گزر چکا ہے۔ (آیت) ” قرضا حسنا “۔ یعنی اخلاص قلب کے ساتھ قرض دے گا۔ (آیت) ” ان تقرضو اللہ “۔ اللہ کو قرض دینا یہی ہے کہ دولت اس کے بتائے ہوئے موقعوں پر اس کے احکام کے مطابق خرچ کی جائے۔ اسے لفظ قرض سے تعبیر کرنا حکم کی اہمیت کے اظہار اور تاکید وترغیب کے لیے ہے۔ (آیت) ” واللہ شکور حلیم “۔ وہ قدر داں ایسا کہ ہر چھوٹے سے چھوٹے بھی عمل صالح کو قبول کرلیتا ہے، اور بردبار ایسا کہ بڑی سے بڑی نافرمانیوں پر بھی گرفت فی الفور نہیں کرتا۔
Top