Al-Qurtubi - Al-Muminoon : 31
ثُمَّ اَنْشَاْنَا مِنْۢ بَعْدِهِمْ قَرْنًا اٰخَرِیْنَۚ
ثُمَّ : پھر اَنْشَاْنَا : ہم نے پیدا کیا مِنْۢ بَعْدِهِمْ : ان کے بعد قَرْنًا : گروہ اٰخَرِيْنَ : دوسرا
پھر ان کے بعد ہم نے ایک اور جماعت پیدا کی
آیت نمبر 31-32 ا للہ تعالیٰ کا ارشاد ہے : ثم انشانا من بعدھم : یعنی قوم نوح کی ہلاکت کے بعد قرنا اٰخرین۔ ایک دوسری جماعت پیدا کردی۔ بعض نے کہا : یہ قوم عاد تھی۔ فارسلنا فیھم رسولا منھم یعنی ہم نے ان میں ہود کو بھیجا کیونکہ حضرت نوح کی قوم کے پیچھے قوم عاد آئی تھی۔ بعض نے کہا : وہ قوم ثمود تھی۔ فارسلنا فیھم رسولا یعنی ہم نے ان میں حضرت صالح کو بھیجا انہوں نے کہا : اس کی دلیل اللہ کا ارشاد ہے۔ فاخذتھم الصیحتہ (الحجر :83) اور اس کی مثال یہ ہے۔ واخذالذین ظلموا الصیحتہ (ہود :67) میں کہتا ہوں۔ جنہیں چنگھاڑ نے آلیا تھا وہ حضرت شعیب کی قوم اصحاب مدین تھے۔ یہ بعید نہیں کہ یہ ہوں اللہ بہتر جانتا ہے۔ منھم ان کے خاندان سے۔ وہ اس کی پیدائش اور پرورش کی جگہ کو جانتے ہیں تاکہ ان کو اس کی بات سے زیادہ سکون ملے۔
Top