Al-Qurtubi - Ash-Shura : 32
وَ مِنْ اٰیٰتِهِ الْجَوَارِ فِی الْبَحْرِ كَالْاَعْلَامِؕ
وَمِنْ اٰيٰتِهِ : اور اس کی نشانیوں میں سے ہیں الْجَوَارِ : کشتیاں فِي الْبَحْرِ : سمندر میں كَالْاَعْلَامِ : پہاڑوں کی طرح
اور اسی کی نشانیوں میں سے سمندر کے جہاز ہیں (جو) گویا پہاڑ (ہیں)
ومن ایتہ الجوار فی البحر کالاعلام۔ ان کی ان علامات میں سے جو اس کی قدرت پر دلالت کرتی ہے وہ سمندر میں چلنے والی کشتیاں ہیں گویا وہ بڑے ہونے میں پہاڑ ہیں۔ اعلام کا معنی پہاڑ ہے جواری کی واحد جاریۃ ہے اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے : انا لما طغا المآء حملنکم فی الجاریۃ۔ (الحاقہ) اسے جاریہ نام اس لے دیا گیا کیونکہ وہ پانی میں چلتی ہے۔ جاریہ کا معنی نوجوان لڑکی بھی ہے ‘ اسے یہ نام اس لیے دیا گیا کیونکہ اس میں نوجوانی کا پانی چلتا ہے۔ مجاہد نے کہا : اعلام کا معنی محلات ہیں اس کا واحد علم ہے (1) ‘ یہ ثعلبی نے ذکر کیا ہے۔ مادردی نے ان سے نقل کیا ہے کہ اس سے مراد پہاڑ ہیں (2) ۔ خلیل نے کہا : عربوں کے ہاں ہر بلند شے کو علم کہتے ہیں۔ خنساء اپنے بھاء یصخر کا مرثیہ کہتے ہوئے کہتی ہے : وان صخر لتآتم الھداۃ بہ کأ نہ علم فی رأسہ نار (3) بے شک صخر کا راہنما بھی قصد کرتے ہیں گویا وہ ایسا پہاڑ ہے جس کی چوٹی پر آگ ہے۔
Top