Tafseer-e-Saadi - An-Naba : 12
وَّ بَنَیْنَا فَوْقَكُمْ سَبْعًا شِدَادًاۙ
وَّبَنَيْنَا : اور بنائے ہم نے فَوْقَكُمْ : تمہارے اوپر سَبْعًا : سات شِدَادًا : مضبوط/ سخت
اور تمہارے اوپر سات مضبوط (آسمان) بنائے
(وَّبَنَيْنَا فَوْقَكُمْ سَبْعًا شِدَادًا) یعنی تمہارے اوپر سات آسمان بنائے جو قوت، صلابت اور سختی کی انتہا پر ہیں اللہ نے اپنی قدرت سے ان کو تھام رکھا ہے اور اللہ تعالیٰ نے ان کو زمین کے لیے چھت بنایا، آسمانوں میں انسانوں کے لیے متعدد فوائد ہیں اس لیے ان کے منافع میں سورج کا ذکر کیا۔
Top