Tadabbur-e-Quran - Ash-Shura : 26
وَ یَسْتَجِیْبُ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ وَ یَزِیْدُهُمْ مِّنْ فَضْلِهٖ١ؕ وَ الْكٰفِرُوْنَ لَهُمْ عَذَابٌ شَدِیْدٌ
وَيَسْتَجِيْبُ : اور جواب دیتا ہے الَّذِيْنَ : ان لوگوں کو اٰمَنُوْا : جو ایمان لائے وَعَمِلُوا : اور انہوں نے عمل کیے الصّٰلِحٰتِ : اچھے وَيَزِيْدُهُمْ : اور زیادہ دیتا ہے ان کو مِّنْ فَضْلِهٖ : اپنے فضل سے وَالْكٰفِرُوْنَ : اور کافر لوگ لَهُمْ : ان کے لیے عَذَابٌ شَدِيْدٌ : عذاب شدید
اور قبول کرتے ہیں وہ لوگ جو ایمان لائے اور جنہوں نے نیک عمل کئے اور وہ ان کو اپنے فضل میں سے مزید عطا فرمائے گا رہے یہ کافر تو ان کے لئے ایک سخت عذاب ہے
ویستجیب الذین امنوا و عملوا الصلحت ویزید ھم من فضلہ ط والکفرون لھم عذاب شدید (26) یہ اہل ایمان کی روش اور ان کے انجام کو انکے سامنے رکھا ہے کہ جس طرح انہوں نے اس دعوت پر لبیک کہنے کی توفیق پائی اور اس کے صلہ میں ان پر دنیا و آخرت میں مزید افضال ہوں گے اسی طرح یہ لوگ بھی چاہیں تو ان افضال کے سزا دار بن سکتے ہیں ورنہ یاد رکھیں کہ کفار کے لئے خدا کے ہاں سخت عذاب ہے الذین امنوا یہاں میرے نزدیک مفعول کے محل میں نہیں بلکہ فاعل کے محل میں ہے۔ دوسری جگہ فرمایا : انما یستجیب الذین یسمعون ط والموتی یبعثھم اللہ (الانعام :36) (قبول تو وہی کریں گے جو بات گوش دل سے سنتے ہیں۔ رہے مردہ دل تو اللہ ان کو اٹھائے گا …)
Top