Kashf-ur-Rahman - Ash-Shura : 26
وَ یَسْتَجِیْبُ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ وَ یَزِیْدُهُمْ مِّنْ فَضْلِهٖ١ؕ وَ الْكٰفِرُوْنَ لَهُمْ عَذَابٌ شَدِیْدٌ
وَيَسْتَجِيْبُ : اور جواب دیتا ہے الَّذِيْنَ : ان لوگوں کو اٰمَنُوْا : جو ایمان لائے وَعَمِلُوا : اور انہوں نے عمل کیے الصّٰلِحٰتِ : اچھے وَيَزِيْدُهُمْ : اور زیادہ دیتا ہے ان کو مِّنْ فَضْلِهٖ : اپنے فضل سے وَالْكٰفِرُوْنَ : اور کافر لوگ لَهُمْ : ان کے لیے عَذَابٌ شَدِيْدٌ : عذاب شدید
اور جو لوگ ایمان لائے اور نیک عمل کئے ان کی دعائیں اور عبادت قبول کرتا ہے اور ان کو اپنے فضل سے اور زیادہ دیتا ہے اور جنہوں نے کفر کی روش اختیار کررکھی ہے ان کے لئے سخت عذاب ہے۔
(26) اور جو لوگ ایمان لائے اور نیک عمل کرتے رہے ان کی سنتا اور ان کی دعائیں اور عبادتیں قبول کرتا اور ان کو اپنے فضل سے اور زیادہ ثواب دیتا ہے اور جو منکر ہیں اور جنہوں نے کفر کی روش اختیار کررکھی ہے ان کے لئے سخت عذاب ہے۔ یعنی جو مسلمان ہوا اور نیک عمل کا پابند ہو اس کے تمام نیک اعمال بھی مقبول اور اس کی دعا بھی مقبول عبادت کی قبولیت کے ساتھ ثواب میں بھی زیادتی کا وعدہ اور کافروں کا کوئی عمل مقبول نہیں کیونکہ عمل کی بنیاد یعنی ایمان نہیں اس لئے وہ سخت عذاب کے مستحق ہیں۔
Top