Tadabbur-e-Quran - At-Tur : 17
اِنَّ الْمُتَّقِیْنَ فِیْ جَنّٰتٍ وَّ نَعِیْمٍۙ
اِنَّ الْمُتَّقِيْنَ : یشک متقی لوگ فِيْ جَنّٰتٍ : باغوں میں وَّنَعِيْمٍ : اور نعمتوں میں ہوں گے
بیشک متقی بندے باغوں اور نعمتوں میں ہوں گے
۔۔۔۔ (17) مکذبین کے انجام کی سنگینی کو واضح کرنے کے لیے ان کے مقابل میں متقین کا صلہ و انعام بھی بیان فرما دیا۔ تقابل کا اصول دلیل ہے کہ متقین سے مراد وہ لوگ ہیں جنہوں نے پیغمبر کے اندر کا مذاق اڑانے کی جگہ اس کی باتیں گوش دل سے سنیں، ان پر غور کیا اور ان کو حرز جاں بنایا۔ فرمایا یہ لوگ بیشک باغوں اور نعمتوں میں ہوں گے
Top