Tafseer-al-Kitaab - An-Nisaa : 147
مَا یَفْعَلُ اللّٰهُ بِعَذَابِكُمْ اِنْ شَكَرْتُمْ وَ اٰمَنْتُمْ١ؕ وَ كَانَ اللّٰهُ شَاكِرًا عَلِیْمًا
مَا يَفْعَلُ : کیا کرے گا اللّٰهُ : اللہ بِعَذَابِكُمْ : تمہارے عذاب سے اِنْ شَكَرْتُمْ : اگر تم شکر کرو گے وَاٰمَنْتُمْ : اور ایمان لاؤگے وَكَانَ : اور ہے اللّٰهُ : اللہ شَاكِرًا : قدر دان عَلِيْمًا : خوب جاننے والا
(آخر) اللہ کو کیا پڑی ہے کہ تمہیں (خواہ مخواہ) عذاب دے اگر تم (اللہ کی نعمتوں کا) شکر کرو اور اللہ پر ایمان رکھو۔ اللہ تو (شکر گزاروں کا) قدردان (اور ان کے حال سے) بخوبی واقف ہے۔
Top