Anwar-ul-Bayan - An-Nisaa : 147
مَا یَفْعَلُ اللّٰهُ بِعَذَابِكُمْ اِنْ شَكَرْتُمْ وَ اٰمَنْتُمْ١ؕ وَ كَانَ اللّٰهُ شَاكِرًا عَلِیْمًا
مَا يَفْعَلُ : کیا کرے گا اللّٰهُ : اللہ بِعَذَابِكُمْ : تمہارے عذاب سے اِنْ شَكَرْتُمْ : اگر تم شکر کرو گے وَاٰمَنْتُمْ : اور ایمان لاؤگے وَكَانَ : اور ہے اللّٰهُ : اللہ شَاكِرًا : قدر دان عَلِيْمًا : خوب جاننے والا
اگر تم (خدا کے) شکر گزار رہو اور (اس پر) ایمان لے آؤ تو خدا کو تم کو عذاب دے کر کیا کرے گا اور خدا تو قدر شناس اور دانا ہے۔
(4:147) ما استفہامیہ ہے۔ ای انہ تعالیٰ لا یعذب الشاکر المؤمن یعنی اللہ تعالیٰ شکر گزار اور مومن بندے کو عذاب نہ دے گا۔ کیا کرے گا اللہ تمہیں سزا دے کر اور تم شکر گزار اور مومن ہو۔ شاکرا۔ قدرشناس ۔ قدردان ۔
Top