Urwatul-Wusqaa - An-Naml : 6
یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا لَا تَتَّخِذُوْۤا اٰبَآءَكُمْ وَ اِخْوَانَكُمْ اَوْلِیَآءَ اِنِ اسْتَحَبُّوا الْكُفْرَ عَلَى الْاِیْمَانِ١ؕ وَ مَنْ یَّتَوَلَّهُمْ مِّنْكُمْ فَاُولٰٓئِكَ هُمُ الظّٰلِمُوْنَ
يٰٓاَيُّھَا : اے الَّذِيْنَ اٰمَنُوْا : وہ لوگ جو ایمان لائے (ایمان والے) لَا تَتَّخِذُوْٓا : تم نہ بناؤ اٰبَآءَكُمْ : اپنے باپ دادا وَاِخْوَانَكُمْ : اور اپنے بھائی اَوْلِيَآءَ : رفیق اِنِ : اگر اسْتَحَبُّوا : وہ پسند کریں الْكُفْرَ : کفر عَلَي الْاِيْمَانِ : ایمان پر (ایمان کے خلاف) وَ : اور مَنْ : جو يَّتَوَلَّهُمْ : دوستی کریگا ان سے مِّنْكُمْ : تم میں سے فَاُولٰٓئِكَ : تو وہی لوگ هُمُ : وہ الظّٰلِمُوْنَ : ظالم (جمع)
اور بلاشبہ آپ ﷺ کو (اے پیغمبرا سلام ! ) قرآن (کریم) ایک بہت بڑے حکمت والے جاننے والے کی طرف سے پہنچا ہے
نبی اعظم وآخر ﷺ کے لئے تسلی : 6۔ اے پیغمبر اسلام ! ﷺ محمد رسول اللہ ﷺ اگر یہ لوگ ایمان نہیں لا رہے اور آپ ﷺ کی مخالفت میں سرگرم عمل ہیں تو آپ ﷺ کی پرواہ نہ کریں بلکہ نہایت اطمینان قلب کے ساتھ اپنے موقف پر کام کرتے جائیں جس اللہ رب ذوالجلال والاکرام کی طرف سے یہ کلام آپ ﷺ پر اتارا گیا ہے وہ کوئی اندھا اور بہرہ نہیں وہ جانتا ہے ‘ دیکھ رہا ہے اور سن رہا ہے اور اس کے ہر کام میں حکمت ہے اس کا کوئی کام بھی حکمت سے خالی نہیں ‘ وہ ہرچیز سے باخبر ہے اس لئے جو کچھ علم و حکمت کا تقاضا ہوگا اس سے اس کا صدور ہوگا اس کے اگر کچھ لوگوں کو باوجود اس کے کہ وہ آپ ﷺ کی مخالفت میں کمر بستہ ہیں اگر مہلت دے رکھی ہے تو اس میں بھی یقینا کوئی حکمت ہی کی بات ہوگی اس نے آپ ﷺ کو خود منتخب کیا ہے اور آپ ﷺ کی خواہش پر بھی منتخب نہیں کیا بلکہ اپنی مرضی سے کیا ہے وہ یقینا آپ ﷺ کی راہنمائی کرے گا اور اس کا وعدہ کبھی خطا نہیں ہوتا لیکن ہر کام کے لئے اس کے ہاں ایک وقت مقرر کیا گیا ہے اور جب تک وہ وقت آ نہیں جاتا دی گئی مہلت اس کی جاری رہتی ہے ۔ آپ ﷺ قرآن کریم سے ملاقات جاری رکھیں بلاشبہ آخری کامیابی آپ ﷺ ہی کے حصہ کے لئے رکھی گئی ہے ۔
Top