Urwatul-Wusqaa - Al-Insaan : 11
فَوَقٰىهُمُ اللّٰهُ شَرَّ ذٰلِكَ الْیَوْمِ وَ لَقّٰىهُمْ نَضْرَةً وَّ سُرُوْرًاۚ
فَوَقٰىهُمُ : پس انہیں بچالیا اللّٰهُ : اللہ نے شَرَّ : بُرائی ذٰلِكَ الْيَوْمِ : اس دن وَلَقّٰىهُمْ : اور انہیں عطا کی نَضْرَةً : تازگی وَّسُرُوْرًا : اور خوش دلی
پس اللہ ان کو اس دن کے شر سے بچا لے گا اور ان کو تروتازگی اور سرور عطا فرمائے گا
(تو بچالیا انہیں اللہ تعالیٰ ) (نے اس دن کی خرابی سے اور عطا کی انہیں تروتازگی) یعنی خوبروئی (اور خوشی) یعنی دل کی فرحت (اور ثواب دیا انہیں) بسبب اس کے (جو انہوں نے صبر کیا تھا) طاعت پر معصیت سے۔ یا۔۔۔ خود ضرورتمند ہوتے ہوئے دوسرے محتاجوں کو کھانا کھلا دیا اور خود صرف پانی پی کر رہ گئے تو اس صبر کا انہیں بدلہ دیا (جنت اور ریشمی لباس کا) تاکہ وہ جنت کے میوے کھائیں اور ریشمی کپڑے پہنیں اور رہیں اس حال میں کہ ۔۔۔
Top