Urwatul-Wusqaa - Al-Ghaashiya : 21
فَذَكِّرْ١ؕ۫ اِنَّمَاۤ اَنْتَ مُذَكِّرٌؕ
فَذَكِّرْ ڜ : پس سمجھاتے رہیں اِنَّمَآ اَنْتَ : صرف آپ مُذَكِّرٌ : سمجھانے والے
پس نصیحت کیجئے کہ آپ ﷺ تو نصیحت کرنے والے ہیں
پس نصیحت کیجئے کہ آپ ﷺ تو نصیحت کرنے والے ہیں 21 (مذکر) اسم فاعل واحد مذکر تذکیر اور تذکرۃ مصدر باب تفعیل ذ ک ر ۔ نصیحت کرنے والا ۔ زندگی کا بھولا ہوا سبق یاد دلانیوالا ۔ نیکوں کی جزا اور بروں کی سزا کا تذکرہ کرنے والا ۔ نبی اعظم و آخر ﷺ کو فرماتے ہیں کہ آپ ﷺ کا کام ان کو نصیحت کرنا ہے ، ان کو خواب غفلت سے جگانا ہے ، آپ ﷺ اپنا فرض ادا کرتے رہیے اس کے باوجود اگر یہ لوگ ہدایت کو قبول نہ کریں تو آپ ﷺ فکر مند نہ ہوں کیونکہ آپ ﷺ کے ذمہ کا جو کام تھا آپ ﷺ نے اس کو پورا کردیا اس سے آگے آپ ﷺ کی ذمہ داری نہیں ہے۔ اب ان کی ذمہ داری ہے کہ وہ نصیحت کو قبول کرتے ہیں یا نہیں تو یہ معاملہ ان کا ہے آپ ﷺ کا نہیں۔
Top