Anwar-ul-Bayan - Yaseen : 27
بِمَا غَفَرَ لِیْ رَبِّیْ وَ جَعَلَنِیْ مِنَ الْمُكْرَمِیْنَ
بِمَا : اس بات کو غَفَرَ لِيْ : اس نے بخش دیا مجھے رَبِّيْ : میرا رب وَجَعَلَنِيْ : اور اس نے کیا مجھے مِنَ : سے الْمُكْرَمِيْنَ : نوازے ہوئے لوگ
کہ خدا نے مجھے بخش دیا اور عزت والوں میں کیا
(36: 27) ما غفر میں ما موصولہ ہے یا مصدریہ یا استفہامیہ (اوپر کا ترجمہ ما موصولہ کے لحاظ سے ہے) مصدریہ کی صورت میں ترجمہ ہوگا : اے کاش ! میری قوم کو معلوم ہوجاتا کہ میرے رب نے مجھے کیا بخش دیا۔ اور عزت یافتہ لوگوں میں مجھے شامل کردیا۔ المکرمین۔ اسم مفعول جمع مذکر اکرام (افعال) مصدر۔ معززین یہ مرد مومن کا جنت کی نوید ملنے پر اپنی قوم کے لئے ہمدردی کا اظہار ہے۔ اسی کی تعریف کرتے ہوئے حدیث میں ارشاد ہوا ہے کہ :۔ نصح قومہ حیا ومیتا۔ اس شخص نے جیتے جی بھی اپنی قوم کی خیر خواہی کی اور مر کر بھی۔
Top