Ashraf-ul-Hawashi - Saad : 20
وَ شَدَدْنَا مُلْكَهٗ وَ اٰتَیْنٰهُ الْحِكْمَةَ وَ فَصْلَ الْخِطَابِ
وَشَدَدْنَا : اور ہم نے مضبوط کی مُلْكَهٗ : اس کی بادشاہت وَاٰتَيْنٰهُ : اور ہم نے اس کو دی الْحِكْمَةَ : حکمت وَفَصْلَ : اور فیصلہ کن الْخِطَابِ : خطاب
اور اس کی سلطنت کو ہم نے مضبوط کردیا تھا اور ہم نے اس کو تدبیر دی تھی اور جھگڑا چکا نے والی بات 12
12 ” حکمت “ کے مفہوم میں نبوت، کتاب اللہ کا علم اور معاملات کی فہم و فراست سب چیزیں شامل ہیں۔ اور ” فصل الخطاب “ سے مراد ہے مقدمہ سن کر فیصلہ سنانے کا طریقہ یا لمبی بات کو مختصر الفاظ میں ایسے طریقہ سے بیان کرنا کہ ہر ایک کی پوری طرح سمجھ میں آجائے۔ اس سے گویا حضرت دائود ( علیہ السلام) کی فصاحت و بلاغت کی طرف اشارہ ہے۔ ایک روایت میں ہے حضرت دائود ( علیہ السلام) پہلے شخص ہیں جنہوں نے خطبہ میں ” اما بعد “ کا لفظ استعمال کیا۔ ( شوکانی)
Top