Kashf-ur-Rahman - Saad : 13
وَ ثَمُوْدُ وَ قَوْمُ لُوْطٍ وَّ اَصْحٰبُ لْئَیْكَةِ١ؕ اُولٰٓئِكَ الْاَحْزَابُ
ثَمُوْدُ : اور ثمود وَقَوْمُ لُوْطٍ : اور قوم لوط وَّاَصْحٰبُ لْئَيْكَةِ ۭ : اور ایکہ والے اُولٰٓئِكَ : یہی وہ الْاَحْزَابُ : گروہ
اور ثمود اور لوط کی قوم اور بن کے رہنے والے سب کے سب تکذیب کرچکے ہیں یہی لوگ مخالفین انبیاء کی وہ مذکورہ جماعتیں ہیں۔
(13) اور ثمود یعنی حضرت صالح کی قوم نے اور لوط کی قوم نے اور بن کے رہنے والوں نے یعنی حضرت شعیب کی قوم نے ان سب نے پیغمبروں کی تکذیب کی اور پیغمبروں کو جھٹلایا ہے یہی لوگ مخالفین انبیاء کی وہ مذکورہ جماعتیں اور گروہ ہیں ۔ یعنی اوپر کی ایٓت میں من الاحزاب فرمایا تھا وہ برباد شدہ گروہ یہی لوگ ہیں بن والے لوگ کہا شعیب کی قوم کو فرعون کو میخوں والاکہا۔ حضرت شاہ صاحب (رح) فرماتے ہیں وہ ظالم آدمی کو جو میخا کر کر مارتا تھا اس کا یہ نام پڑگیا ہے۔ بعضے کہتے ہیں لشکر کے گھوڑوں کی میخیں رکھتا تھا سونے کی اور روپے کی۔ یعنی چاندی سونے کی میخیں رکھتا تھا۔ حضرت شاہ صاحب (رح) فرماتے ہیں یعنی اگلی قومیں برباد ہوئیں اگر چڑھ جاویں تو ان میں ایک یہ بھی برباد ہوں۔ یعنی جس طرح ان گروہوں نے رسولوں کا مقابلہ کیا اور وہ برباد ہوئے اسی طرح یہ بھی جنگ کے میدان میں آئیں گے تو برباد ہوں گے۔
Top