Mufradat-ul-Quran - An-Noor : 38
لَا یَسْتَطِیْعُوْنَ نَصْرَهُمْ١ۙ وَ هُمْ لَهُمْ جُنْدٌ مُّحْضَرُوْنَ
لَا يَسْتَطِيْعُوْنَ : وہ نہیں کرسکتے نَصْرَهُمْ ۙ : ان کی مدد وَهُمْ : اور وہ لَهُمْ : ان کے لیے جُنْدٌ : لشکر مُّحْضَرُوْنَ : حاضر کیے جائیں گے
(مگر) وہ ان کی مدد کی (ہر گز) طاقت نہیں رکھتے اور وہ ان کی فوج ہو کر حاضر کئے جائیں گے
75، لا یستطیعون نصرھم، ان کے بت ان کی مدد کرنے پر قدرت نہیں رکھتے اور نہ ہی وہ ان کو عذاب سے بچاسکتے ہیں۔ ، وھم لھم جند محضرون ، یعنی کفارا پنے معبودوں کے لیے فریق بنے ہوئے ہیں اور دنیا میں ان کی حفاظت کررہے ہیں اور ہمیشہ ان کی نگرانی کے لیے تیاررہتے ہیں ۔ باوجاد یکہ وہ معبودان کو کئی فائد ہ نہیں پہنچا تے اور نہ کسی شر سے ان کو بچا تے ہیں ۔ بعض لوگوں نے کہا کہ قیامت کے دن کافروں کے معبودوں کو طلب کیا جائے گا۔ ان کے ساتھ ان کے پرستاروں کو بھی لایا جائے گا۔ گویا وہ سب ایک فوج ہوں گے جنکو دوزخ میں ڈال دیاجائے گا
Top