Jawahir-ul-Quran - Saad : 16
وَ قَالُوْا رَبَّنَا عَجِّلْ لَّنَا قِطَّنَا قَبْلَ یَوْمِ الْحِسَابِ
وَقَالُوْا : اور انہوں نے کہا رَبَّنَا : اے ہمارے رب عَجِّلْ : جلدی دے لَّنَا : ہمیں قِطَّنَا : ہمارا حصہ قَبْلَ : پہلے يَوْمِ الْحِسَابِ : روز حساب
اور کہتے ہیں اے رب جلد دے ہم کو17 چھٹی ہماری پہلے حساب کے دن س
17:۔ وقالوا الخ : یہ شکوی ہے اور ابتدائے سورت سے متعلق ہے۔ بل الذین کفروا الخ : کفار و مشرکین غرور و استکبار میں مست ہیں۔ اور ازراہ تعنت و استہزاء کہتے ہیں قیامت کے دن ہمارے لیے جو عذاب تیار ہے وہ ہمیں دنیا ہی میں دیدو۔ قطنا ای قسطنا من العذاب الذی توعدنا بہ (بیضاوی) ۔
Top