Madarik-ut-Tanzil - Saad : 58
وَّ اٰخَرُ مِنْ شَكْلِهٖۤ اَزْوَاجٌؕ
وَّاٰخَرُ : اور اس کے علاوہ مِنْ شَكْلِهٖٓ : اس کی شکل کی اَزْوَاجٌ : کئی قسمیں
اور اسی طرح کے اور بہت سے (عذاب ہوں گے)
58: وَّ ٰاخَرُ (اور دوسری) یعنی دوسر اعذاب یا چکھائی گئی دوسری چیز مِنْ شَکْلِہٖٓ (اسی قسم کی) مذکور عذاب جیسی۔ قراءت : بصری قراء نے اُخَرُ پڑھا۔ یعنی مَذُوقات اُخَرُ من شکل ھذا المذوق فی الشدۃ والفظاعۃ۔ دوسری چکھنے کی چیزیں جو ذلت و سختی میں اس کی طرح ہونگی۔ اَزْوَاجٌ (طرح طرح کی چیزیں) یہ آخر کی صفت ہے کیونکہ جائز ہے۔ کہ اس کی اقسام ہوں۔
Top