Siraj-ul-Bayan - Saad : 58
وَّ اٰخَرُ مِنْ شَكْلِهٖۤ اَزْوَاجٌؕ
وَّاٰخَرُ : اور اس کے علاوہ مِنْ شَكْلِهٖٓ : اس کی شکل کی اَزْوَاجٌ : کئی قسمیں
اور اسی طرح کے اور مختلف (ف 1) عذاب ہیں
1: ان آیات کے بعد ان لوگوں کا ذکر ہے ۔ جنہوں نے دنیا میں خدا کو نہیں پہچانا ۔ اور سرکشی وبغاوت سے کام لیا ۔ جنہوں نے عقبیٰ پر اس متاع غرور کو ترجیح دی ۔ اور جنہوں نے ہمیشہ اللہ کے دین کو ٹھکرایا ۔ ان لوگوں کے لئے بدترین ٹھکانہ اور بدترین سزائیں ہیں ۔ انہوں نے دنیا میں عاجل کو مقدم جانا ۔ اور آجل سے غفلت اختیار کی ۔ اس لئے انہیں وہاں سب کچھ دیدیا گیا ہے ۔ جس کے یہ طالب تھے ۔ اور آخرت کی نعمتیں ان سے چھین لی گئیں ۔
Top