Madarik-ut-Tanzil - Saad : 85
لَاَمْلَئَنَّ جَهَنَّمَ مِنْكَ وَ مِمَّنْ تَبِعَكَ مِنْهُمْ اَجْمَعِیْنَ
لَاَمْلَئَنَّ : میں ضرور بھر دوں گا جَهَنَّمَ : جہنم مِنْكَ : تجھ سے وَمِمَّنْ : اور ان سے جو تَبِعَكَ : تیرے پیچھے چلیں مِنْهُمْ : ان سے اَجْمَعِيْنَ : سب
کہ میں تجھ سے اور جو ان میں سے تیری پیروی کریں گے سب سے جہنم کو بھر دوں گا
اللہ تعالیٰ کی طرف سے اعلان : 85: لَاَمْلَئَنَّ جَھَنَّمَ مِنْکَ (میں ضرور جہنم بھرونگا تجھ سے) منک سے مراد تیری جنس سے اور مراد شیاطین ہیں۔ وَمِمَّنْ تَبِعَکَ مِنہُمْ سے مراد اولاد آدم ہے ( ان میں سے جو تیرا ساتھ دے گا) اَجْمَعِیْنَ (تمام) یعنی جہنم میں تابع اور متبوع تمام ہونگے یہ کہہ کر بتلا دیا کہ اللہ تعالیٰ ان میں سے کسی کو نہ چھوڑیں گے۔
Top