Urwatul-Wusqaa - Saad : 85
لَاَمْلَئَنَّ جَهَنَّمَ مِنْكَ وَ مِمَّنْ تَبِعَكَ مِنْهُمْ اَجْمَعِیْنَ
لَاَمْلَئَنَّ : میں ضرور بھر دوں گا جَهَنَّمَ : جہنم مِنْكَ : تجھ سے وَمِمَّنْ : اور ان سے جو تَبِعَكَ : تیرے پیچھے چلیں مِنْهُمْ : ان سے اَجْمَعِيْنَ : سب
(یاد رکھ کہ) میں دوزخ کو تجھ سے اور جو تیری راہ پر چلے ان سب سے ضرور بھر دوں گا
فرمایا میں بلا حیل و حجت تجھے اور تیری پیروی کرنے والوں کو دوزخ پہنچا دوں گا 85۔ فرمایا اے ابلیس ! میری وہ سچی بات یہ ہے کہ میں تجھے اور تیرے ان سارے متبعین کو خواہ وہ کون ہوں گے اور کہاں ہوں گے اور کتنے ہوں گے ان سب کو دوزخ رسید کردوں گا اور بلاشبہ دوزخ تم سب سے بھر جائے گی اور مجھے اس بات کی کوئی پرواہ نہ ہوگی اب تجھے اور تیرے سارے متبعین کو یہ بات طرح یاد رکھ لینی چاہیے کیونکہ میرے طرف سے جو بات کہی جاتی ہے وہ پتھر پر لکیر ہوتی ہے اور اس کے لیے ہونا لازم وضروری ہے اور مجھے یہ بھی معلوم ہے کہ تیری پیروی کرنے والوں میں کون لوگ ہوں گے اور اس کے باوجود میں یہ اعلان کر رہا ہوں۔
Top