Madarik-ut-Tanzil - Saad : 84
قَالَ فَالْحَقُّ١٘ وَ الْحَقَّ اَقُوْلُۚ
قَالَ : اس نے فرمایا فَالْحَقُّ ۡ : یہ حق (سچ) وَالْحَقَّ : اور سچ اَقُوْلُ : میں کہتا ہوں
کہا (سچ) ہے اور میں بھی سچ کہتا ہوں
84: قَالَ فَالْحَقُّ (اللہ تعالیٰ نے ارشاد فرمایا میں سچ کہتا ہوں) نحو : الحقُّ رفع کے ساتھ علی کے علاوہ دیگر کوفی قراء نے پڑھا ہے۔ اور ابتداء کی وجہ سے مرفوع مانا ہے۔ ای الحقُّ قسمی یا خبر کی بناء پر مرفوع ہے۔ ای انا الحق ۔ نمبر 2۔ دیگر قراء نے نصب سے پڑھا ہے اس لئے کہ یہ مقسم بہٖ ہے جیسا کہ اس طرح کہا جاتا ہے اللّٰہَ افعلن کذا۔ یعنی باء کو حذف کردیا تو منصوب پڑھا گیا۔ اور اس کا جواب قسم لأ ملان ہے۔ وَالْحَقَّ اَقُوْلُ (اور میں سچ ہی کہا کرتا ہوں) نحو : مقسم بہٖ اور مقسم علیہ کے درمیان جملہ معترضہ ہے۔ اور اقول کی وجہ سے منصوب ہے اور اس کا معنی یہ ہے ولا اقول الا الحق میں حق ہی کہتا ہوں۔ الحقؔ سے مراد اللہ تعالیٰ کا اسم مبارک مراد ہے۔ جو اس آیت میں آیا ہے بان اللّٰہ ھوالحق ] الحج : 62[ نمبر 2۔ الحق یہ باطل کی ضد ہے اس کی قسم سے حق کی شان بڑھانا مقصود ہے۔
Top