Tafseer-e-Mazhari - Al-Kahf : 3
مَّاكِثِیْنَ فِیْهِ اَبَدًاۙ
مَّاكِثِيْنَ : وہ رہیں گے فِيْهِ : اس میں اَبَدًا : ہمیشہ
جس میں وہ ابدا لاآباد رہیں گے
مَّاكِثِيْنَ فِيْهِ اَبَدًا : جس میں وہ ہمیشہ ہمیشہ رہیں گے ‘ اچھے ثواب سے مراد ہے جنت اور اللہ کی خوشنودی۔ ماکتین مقیم رہیں گے۔ ابداً اتنی مدت جو کبھی منقطع نہ ہوگی۔
Top