آسان قرآن
Aasan Quran · 48. Al-Fath · Ayah 10
اِنَّ الَّذِیْنَ یُبَایِعُوْنَكَ اِنَّمَا یُبَایِعُوْنَ اللّٰهَ١ؕ یَدُ اللّٰهِ فَوْقَ اَیْدِیْهِمْ١ۚ فَمَنْ نَّكَثَ فَاِنَّمَا یَنْكُثُ عَلٰى نَفْسِهٖ١ۚ وَ مَنْ اَوْفٰى بِمَا عٰهَدَ عَلَیْهُ اللّٰهَ فَسَیُؤْتِیْهِ اَجْرًا عَظِیْمًا۠ع﴿10﴾
- اِنَّ الَّذِيْنَبیشک جو لوگ
- يُبَايِعُوْنَكَآپ سے بیعت کررہے ہیں
- اِنَّمَااس کے سوا نہیں کہ
- يُبَايِعُوْنَ اللّٰهَ ۭوہ اللہ سے بیعت کررہے ہیں
- يَدُ اللّٰهِاللہ کا ہاتھ
- فَوْقَاوپر
- اَيْدِيْهِمْ ۚان کے ہاتھوں کے
- فَمَنْپھر جس نے
- نَّكَثَتوڑ دیا عہد
- فَاِنَّمَاتو اس کے سوا نہیں
- يَنْكُثُاس نے توڑدیا
- عَلٰي نَفْسِهٖ ۚاپنی ذات پر
- وَمَنْ اَوْفٰىاور جس نے پورا کیا
- بِمَا عٰهَدَجو اس نے عہد کیا
- عَلَيْهُ اللّٰهَاللہ پر، سے
- فَسَيُؤْتِيْهِتو وہ عنقریب اسے دیگا
- اَجْرًا عَظِيْمًااجر عظیم
Translation · Aasan Quran
اے پیغمبر !) جو لوگ آپ سے بیعت کر رہے ہیں درحقیقت وہ اللہ سے بیعت کررہے ہیں (6)۔ اللہ کا ہاتھ ان کے ہاتھوں پر ہے، اس کے بعد جو کوئی عہد توڑے گا، اس کے عہد کو توڑنے کا وبال اسی پر پڑے گا، اور جو کوئی اس عہد کو پورا کرے گا، جو اس نے اللہ سے کیا ہے تو اللہ اس کو زبردست ثواب عطا کرے گا۔
Tafseer · Aasan Quran
6: یہ اسی بیعت رضوان کی طرف اشارہ ہے جو حضرت عثمان ؓ کی شہادت کی خبر مشہور ہونے موقع پر آنحضرت ﷺ نے لی تھی جس کا واقعہ سورت کے تعارف میں گذر چکا ہے۔