Surah Introduction

آسان قرآن

Aasan Quran · 76. Al-Insaan · Ayah 28

  1. نَحْنُ خَلَقْنٰهُمْ وَ شَدَدْنَاۤ اَسْرَهُمْ١ۚ وَ اِذَا شِئْنَا بَدَّلْنَاۤ اَمْثَالَهُمْ تَبْدِیْلًا﴿28﴾

    1. نَحْنُ خَلَقْنٰهُمْہم نے انہیں پیدا کیا
    2. وَشَدَدْنَآاور ہم نے مضبوط کئے
    3. اَسْرَهُمْ ۚان کے جوڑ
    4. وَاِذَا شِئْنَااور جب ہم چاہیں
    5. بَدَّلْنَآہم بدل دیں
    6. اَمْثَالَهُمْان جیسے لوگ
    7. تَبْدِيْلًابدل کر
Translation · Aasan Quran
ہم نے ہی انہیں پیدا کیا ہے اور ان کے جوڑ بند مضبوط کیے ہیں، اور ہم جب چاہیں ان کے بدلے ان جیسے دوسرے پیدا کردیں۔ (6)
Tafseer · Aasan Quran
6: اس کا ایک مطلب تو یہ ہے کہ اگر ہم چاہیں تو ان سب کو ہلاک کر کے ان کی جگہ دوسرے انسان پیدا کردیں، اور دوسرا مطلب یہ ہے کہ جس طرح ہم نے انہیں شروع میں پیدا کیا تھا، اسی طرح ہم جب چاہیں گے، ان کے مرنے کے بعد بھی انہیں دوبارہ پیدا کردیں گے۔