Ruh-ul-Quran - At-Tur : 13
یَوْمَ یُدَعُّوْنَ اِلٰى نَارِ جَهَنَّمَ دَعًّاؕ
يَوْمَ يُدَعُّوْنَ : جس دن دھکے دیئے جائیں گے ان کو اِلٰى نَارِ جَهَنَّمَ : جہنم کی آگ کی طرف دَعًّا : دھکے مارنا
جس دن انھیں آتش دوزخ کی طرف دھکے مار مار کرلے جایا جائے گا
یَوْمَ یُدَعُّوْنَ اِلٰی نَارِ جَھَنَّمَ دَعًّا۔ ھٰذِہِ النَّارُالَّتِیْ کُنْتُمْ بِھَا تُـکَذِّبُوْنَ ۔ (الطور : 13، 14) (جس دن انھیں آتش دوزخ کی طرف دھکے مار مار کرلے جایا جائے گا۔ کہ یہ ہے وہ دوزخ جسے تم جھٹلایا کرتے تھے۔ ) مذاق اڑانے والوں کا انجام یہ لوگ جو آنحضرت ﷺ کی تبلیغ و دعوت کو دل لگی کا موضوع بناتے اور اس کا تمسخر اڑاتے تھے، قیامت کے دن انھیں دھکے دیتے ہوئے نارِجہنم کی طرف لے جایا جائے گا۔ دَعّ کا معنی پوری شدت و نفرت کے ساتھ دھکا دینے کے ہیں۔ جہنم کی طرف یہ لوگ اسی طرح دھکے دے دے کے لے جائے جائیں گے اور ان سے کہا جائے گا کہ یہ ہے وہ جہنم جس کا تم دنیا میں مذاق اڑاتے اور انکار کرتے تھے۔
Top