Madarik-ut-Tanzil - At-Tur : 13
یَوْمَ یُدَعُّوْنَ اِلٰى نَارِ جَهَنَّمَ دَعًّاؕ
يَوْمَ يُدَعُّوْنَ : جس دن دھکے دیئے جائیں گے ان کو اِلٰى نَارِ جَهَنَّمَ : جہنم کی آگ کی طرف دَعًّا : دھکے مارنا
جس دن ان کو آتش جہنم کی طرف دھکیل دھکیل کرلے جائیں گے
آیت 13 : یَوْمَ یُدَعُّوْنَ اِلٰی نَارِ جَہَنَّمَ دَعًّا (جس روز ان کو جہنم کی آگ کی طرف دھکے دے دے کر لائیں گے) یہ یوم تمور سے بدل ہے۔ الدع : زور سے دھکا دینا اور وہ اس طرح ہوگا۔ کہ آگ کے مقررہ فرشتے ان کے ہاتھ گردنوں سے باندھ دیں گے اور پیشانیوں اور قدموں کو جکڑ کر اکٹھا کردیں گے۔ پھر چہروں کے بل ان کو جہنم کی طرف دھکیل کرلے جائیں گے۔ پس ان کو کہا جائے گا۔
Top