Anwar-ul-Bayan - At-Tur : 4
وَّ الْبَیْتِ الْمَعْمُوْرِۙ
وَّالْبَيْتِ : اور قسم ہے گھر کی الْمَعْمُوْرِ : آباد
اور آباد گھر کی
(52:4) والبیت المعمور : واؤ عاطفہ ہے البیت المعمور موصوف وصفت، اس کا عطف والطور پر ہے اور قسم ہے بیت معمور کی۔ المعمور اسم مفعول واحد مذکر عمر و عمارۃ (باب نصر) مصدر۔ آباد کیا ہوا۔ البیت المعمور آباد گھر۔ اس سے مراد خانہ کعبہ ہے۔ بعض کے نزدیک اس سے مراد آسمانی کعبہ ہے جو معراج کی رات رسول اکرم ﷺ کو دکھایا گیا تھا اور جو ہمارے کعبہ کے عین مقابل جہت میں واقع ہے المعمور کی صفت دونوں گھروں پر صادق آئی ہے آسمانی کعبہ اگر فرشتوں اور ان کی عبادت سے آباد ہے اور پرنور ہے۔ تو بیت الحرام بھی طائفین اور راکعین و ساجدین سے مزین اور معمور ہے۔ اور قسم ہے بیت معمور کی۔
Top