Madarik-ut-Tanzil - Ar-Rahmaan : 4
وَّ الْبَیْتِ الْمَعْمُوْرِۙ
وَّالْبَيْتِ : اور قسم ہے گھر کی الْمَعْمُوْرِ : آباد
اور آباد گھر کی
فرشتوں کا کعبہ : آیت 4 : وَّالْبَیْتِ الْمَعْمُوْرِ وہ عبادت خانہ جو آسمان میں بیت اللہ کے سیدھ (برابری) میں ہے جس کا فرشتے طواف کرتے ہیں۔ کثرت زوّار کی وجہ سے اس کو آباد گھر فرمایا۔ روایت میں ہے کہ ہر روز اس میں سے جو ستّر ہزار ملائکہ طواف کر کے نکلتے ہیں۔ ان کی دوبارہ باری نہ آئے گی۔ ایک قول : کعبہ کا ہی نام ہے۔ حجاج و عمار کی وجہ سے وہ ہر وقت آباد ہے۔
Top