Tafseer-e-Baghwi - At-Tur : 4
وَّ الْبَیْتِ الْمَعْمُوْرِۙ
وَّالْبَيْتِ : اور قسم ہے گھر کی الْمَعْمُوْرِ : آباد
کشادہ اوراق میں
3 ۔” فی رق منشور “ رق جس میں لکھا جائے۔ وہ مصحف کا چمڑا منشور کھلا ہوا۔ اس کتاب کی تعیین میں اختلاف ہوا ہے کلبی (رح) فرماتے ہیں کہ یہ وہ جو اللہ تعالیٰ نے موسیٰ (علیہ السلام) کے لئے توریت کو اپنے ہاتھ سے لکھا اور موسیٰ (علیہ السلام) قلم کے چلنے کی آواز سن رہے تھے اور کہا گیا ہے کہ وہ لوح محفوظ ہے اور کہا گیا ہے کہ یہ حفاظت کرنے والے فرشتوں کے رجسٹر ہیں جوان کی طرف قیامت کے دن کھلے ہوئے نکلیں گے۔ پس اس کے دائیں کو اور اس کے بائیں کو پکڑ لیں گے۔ اس کی دلیل اللہ تعالیٰ کا قول ” ونخرج لہ یوم القیامۃ کتابا یلقاہ منشورا “ ہے۔
Top