Anwar-ul-Bayan - Al-A'raaf : 60
قَالَ الْمَلَاُ مِنْ قَوْمِهٖۤ اِنَّا لَنَرٰىكَ فِیْ ضَلٰلٍ مُّبِیْنٍ
قَالَ : بولے الْمَلَاُ : سردار مِنْ : سے قَوْمِهٖٓ : اس کی قوم اِنَّا : بیشک ہم لَنَرٰكَ : البتہ تجھے دیکھتے ہیں فِيْ : میں ضَلٰلٍ : گمراہی مُّبِيْنٍ : کھلی
تو جو ان کی قوم میں سردار تھے وہ کہنے لگے کہ ہم تمہیں صریح گمراہی میں دیکھتے ہیں
(7:60) الملا۔ اسم جمع ۔ معرف باللام ۔ سرداروں کی جماعت۔ بڑے لوگوں کی جماعت۔ ملا یملا۔ بمعنی بھر دینا۔ قوم کے سردار چونکہ قوم کے دلوں کو اپنی خوبیوں اور محاسن سے بھر دیتے ہیں اس لئے انہیں ملا کہتے ہیں۔ ملا الارض زمین کی وسعتوں کو مقدار بھر بھر دینا ۔ (نیز ملاحظہ ہو : 11:97)
Top