Madarik-ut-Tanzil - Al-A'raaf : 60
قَالَ الْمَلَاُ مِنْ قَوْمِهٖۤ اِنَّا لَنَرٰىكَ فِیْ ضَلٰلٍ مُّبِیْنٍ
قَالَ : بولے الْمَلَاُ : سردار مِنْ : سے قَوْمِهٖٓ : اس کی قوم اِنَّا : بیشک ہم لَنَرٰكَ : البتہ تجھے دیکھتے ہیں فِيْ : میں ضَلٰلٍ : گمراہی مُّبِيْنٍ : کھلی
تو جو ان کی قوم میں سردار تھے وہ کہنے لگے کہ ہم تمہیں صریح گمراہی میں دیکھتے ہیں
نوح ( علیہ السلام) کو سرداروں کا جواب : آیت 60: قَالَ الْمَلَاُ (عزت والے لوگوں نے کہا) اشراف و سادات مِنْ قَوْمِہٖٓ اِنَّا لَنَرٰکَ فِیْْ ضَلٰلٍ مُّبِیْنٍ (ان کی قوم میں سے۔ کہ ہم تم کو صریح غلطی میں دیکھتے ہیں) طریق صواب سے جانے کو واضح کردیا اور رؤیت سے رؤیت قلب مراد ہے۔
Top