Tadabbur-e-Quran - Al-A'raaf : 60
قَالَ الْمَلَاُ مِنْ قَوْمِهٖۤ اِنَّا لَنَرٰىكَ فِیْ ضَلٰلٍ مُّبِیْنٍ
قَالَ : بولے الْمَلَاُ : سردار مِنْ : سے قَوْمِهٖٓ : اس کی قوم اِنَّا : بیشک ہم لَنَرٰكَ : البتہ تجھے دیکھتے ہیں فِيْ : میں ضَلٰلٍ : گمراہی مُّبِيْنٍ : کھلی
اس کی قوم کے بڑوں نے جواب دیا کہ ہم تو تم کو ایک کھلی ہوئی گمراہی میں مبتلا دیکھ رہے ہیں
حضرت لوط ؑ اور ان کی قوم کا سوال و جواب : مَلَاُ کے لفظ پر ہم دوسرے مقام میں بحث کرچکے ہیں۔ اِنَّا لَنَرٰكَ فِيْ ضَلٰلٍ مُّبِيْنٍ۔ یعنی تمہاری ان باتوں کی بنا پر ہم تم کو کھلی گمراہی میں مبتلا دیکھ رہے ہیں۔ اول تو تم نے باپ دادا کے دین کی تحقیر کی کہ جن معبودوں کو ہمارے باپ دادا پوجتے آئے ان کا تم انکار کر رہے ہو، پھر ستم یہ ہے کہ ہمارے اوپر عذاب الٰہی نازل ہونے کی دھمکی بھی سنا رہے ہو در آنحالیکہ ہمارے حالات تم سے اور تمہارے نام لیواؤں کے حالات سے ہر اعتبار سے اچھے ہیں۔
Top