Ashraf-ul-Hawashi - An-Nahl : 66
وَ اِنَّ لَكُمْ فِی الْاَنْعَامِ لَعِبْرَةً١ؕ نُسْقِیْكُمْ مِّمَّا فِیْ بُطُوْنِهٖ مِنْۢ بَیْنِ فَرْثٍ وَّ دَمٍ لَّبَنًا خَالِصًا سَآئِغًا لِّلشّٰرِبِیْنَ
وَاِنَّ : اور بیشک لَكُمْ : تمہارے لیے فِي : میں الْاَنْعَامِ : چوپائے لَعِبْرَةً : البتہ عبرت نُسْقِيْكُمْ : ہم پلاتے ہیں تم کو مِّمَّا : اس سے جو فِيْ : میں بُطُوْنِهٖ : ان کے پیٹ (جمع) مِنْ : سے بَيْنِ : درمیان فَرْثٍ : گوبر وَّدَمٍ : اور خون لَّبَنًا : دودھ خَالِصًا : خالص سَآئِغًا : خوشگوار لِّلشّٰرِبِيْنَ : پینے والوں کے لیے
اور (لوگو) تم کو چوپائے جانوروں (گائے، بکری، اونٹ) ہیں بھی سوچنے کا موقع ہے ان کے پیٹوں میں جو چیزیں ہیں گوبر اور خون میں سے ہم تم کو خالص دودھ پلاتے ہیں (نہ اس میں خون کا رنگ ہے نہ گوبر کی بو ہے) پینے والے اس کو مزے سے (غٹ غٹ) پی جاتے ہیں
Top