Kashf-ur-Rahman - An-Nahl : 66
وَ اِنَّ لَكُمْ فِی الْاَنْعَامِ لَعِبْرَةً١ؕ نُسْقِیْكُمْ مِّمَّا فِیْ بُطُوْنِهٖ مِنْۢ بَیْنِ فَرْثٍ وَّ دَمٍ لَّبَنًا خَالِصًا سَآئِغًا لِّلشّٰرِبِیْنَ
وَاِنَّ : اور بیشک لَكُمْ : تمہارے لیے فِي : میں الْاَنْعَامِ : چوپائے لَعِبْرَةً : البتہ عبرت نُسْقِيْكُمْ : ہم پلاتے ہیں تم کو مِّمَّا : اس سے جو فِيْ : میں بُطُوْنِهٖ : ان کے پیٹ (جمع) مِنْ : سے بَيْنِ : درمیان فَرْثٍ : گوبر وَّدَمٍ : اور خون لَّبَنًا : دودھ خَالِصًا : خالص سَآئِغًا : خوشگوار لِّلشّٰرِبِيْنَ : پینے والوں کے لیے
اور یقینا تمہارے لئے چوپایوں میں بھی غور کرنے کا مقام ہے وہ یہ کہ ہم تم کو اس گوبر اور خون کے درمیان سے جو ان کے پیٹوں میں ہوتا ہے ایسا خالص دودھ پلاتے ہیں جو پینے والوں کے لئے خوشگوار ہے
66 ۔ آگے اور دلائل توحید وقدرت بیان فرماتے ہیں اور بلا شبہ تمہارے لئے چو پاپوں میں بھی غور و فکر کرنے اور سمجھنے کا مقام ہے وہ یہ ہے کہ ہم تم کو اس گوبر اور خون کے درمیان سے جو ان کے پیٹوں میں ہوتا ہے ایسا خالص دودھ پلاتے ہیں جو پینے والوں کے لئے خوشگوار اور خلق میں آسانی سے اترنے والا ہے۔ یعنی چوپاپوں کے پیٹ میں خون بھی ہے اور گوبر بھی ہے چو پائے غذا کو ہضم کرلیتے ہیں تو غذا میں سے خون بنتا ہے پھر اس خون میں سے صاف ستھرا دودھ تھنوں میں پہنچا دیا جاتا ہے جس کو تم دوہ لیتے ہو اور یہ سب باتیں چوپایوں کے پیٹ میں ہوتی ہیں اور اس طرح ہوتی ہیں کہ دودھ میں گوبر اور خون ملنے نہیں پاتا اور یہ خوشگوار دودھ کسی اور طرح حاصل بھی نہیں ہوسکتا ۔ جو یہ سب نعمتیں مہیا کرتا ہے وہی تو قابل پرستش معبود ہے۔
Top