Ashraf-ul-Hawashi - Al-Hajj : 62
ذٰلِكَ بِاَنَّ اللّٰهَ هُوَ الْحَقُّ وَ اَنَّ مَا یَدْعُوْنَ مِنْ دُوْنِهٖ هُوَ الْبَاطِلُ وَ اَنَّ اللّٰهَ هُوَ الْعَلِیُّ الْكَبِیْرُ
ذٰلِكَ : یہ بِاَنَّ : اس لیے کہ اللّٰهَ : اللہ هُوَ الْحَقُّ : وہی حق وَاَنَّ : اور یہ کہ مَا : جو۔ جسے يَدْعُوْنَ : وہ پکارتے ہیں مِنْ دُوْنِهٖ : اس کے سوا هُوَ : وہ الْبَاطِلُ : باطل وَاَنَّ : اور یہ کہ اللّٰهَ : اللہ هُوَ : وہ الْعَلِيُّ : بلند مرتبہ الْكَبِيْرُ : بڑا
اور یہاسلئے کہ اللہ ہی سچا خدا ہے4 اور اس کے سوا (کافر) جس کو پکارتے ہیں وہ غلط ہے (جھوٹ لغو ہرگز خدا نہیں ہے)5 اور اس لئے کہ اللہ ہی سب سے بلند اور سب سے بڑا ہے6
4 ۔ جب وہ سچا ہے تو اس کا دین بھی سچا ہے اور اس کا اہل ایمان سے وعدہ بھی سچا ہے۔ 5 ۔ جب وہ (یعن بت جسے کافر پکارتے ہیں) غلط، جھوٹ اور لغو ہے تو ان کی مدد کیسے کرسکتا ہے ؟ 6 ۔ اس کا کوئی شریک یا مدمقابل نہیں ہے۔
Top