Ashraf-ul-Hawashi - Az-Zukhruf : 59
اِنْ هُوَ اِلَّا عَبْدٌ اَنْعَمْنَا عَلَیْهِ وَ جَعَلْنٰهُ مَثَلًا لِّبَنِیْۤ اِسْرَآءِیْلَؕ
اِنْ هُوَ : نہیں وہ اِلَّا عَبْدٌ : مگر ایک بندہ اَنْعَمْنَا عَلَيْهِ : انعام کیا ہم نے اس پر وَجَعَلْنٰهُ : اور بنادیا ہم نے اس کو مَثَلًا : ایک مثال لِّبَنِيْٓ اِسْرَآءِيْلَ : اسرائیل کے لیے
عیسیٰ تو ہمارا ایک بندہ تھا جس پر ہم نے اپنا فضل کیا تھا اور کچھ نہیں اور بنی اسرائیل کے لئے اس کو ہم نے اپنی قدرت کا ایک نمونہ بنایا تھا1
1 قدرت کا نمونہ بنانے سے مراد یہ ہے کہ انہیں بن باپ پیدا کیا اور انہیں ایسے معجزے دیئے جو ان کے زمانہ میں کسی اور کو نہیں ملے۔ (قرطبی)
Top