Ashraf-ul-Hawashi - Al-A'raaf : 24
قَالَ اهْبِطُوْا بَعْضُكُمْ لِبَعْضٍ عَدُوٌّ١ۚ وَ لَكُمْ فِی الْاَرْضِ مُسْتَقَرٌّ وَّ مَتَاعٌ اِلٰى حِیْنٍ
قَالَ : فرمایا اهْبِطُوْا : اترو بَعْضُكُمْ : تم میں سے بعض لِبَعْضٍ : بعض عَدُوٌّ : دشمن وَلَكُمْ : اور تمہارے لیے فِي الْاَرْضِ : زمین میں مُسْتَقَرٌّ : ٹھکانا وَّمَتَاعٌ : اور سامان اِلٰي حِيْنٍ : ایک وقت تک
اللہ تعالیٰ نے فرمایا تم اتر جاؤ تم میں ایک کا ایک دشمن رہے گا اور ایک وقت تک (یعنی مرنے تک یا قیامت تک) تم کو زمین میں رہنا ہے اور فائدہ اٹھانا1
1 یعنی کھانا پینا اور دینوی زندگی کے دوسرے سامان سے متمتع ہونا۔
Top