Kashf-ur-Rahman - An-Nahl : 37
اِنْ تَحْرِصْ عَلٰى هُدٰىهُمْ فَاِنَّ اللّٰهَ لَا یَهْدِیْ مَنْ یُّضِلُّ وَ مَا لَهُمْ مِّنْ نّٰصِرِیْنَ
اِنْ : اگر تَحْرِصْ : تم حرص کرو (للچاؤ) عَلٰي هُدٰىهُمْ : ان کی ہدایت کے لیے فَاِنَّ اللّٰهَ : تو بیشک اللہ لَا يَهْدِيْ : ہدایت نہیں دیتا مَنْ : جسے يُّضِلُّ : وہ گمراہ کرتا ہے وَمَا : اور نہیں لَهُمْ : ان کے لیے مِّنْ : کوئی نّٰصِرِيْنَ : مددگار
اے پیغمبر !ؐاگر آپ ان کافروں کو ہدایت پر لانے کی انتہائی خواہش کریں تب بھی بےسود ہے کیونکہ اللہ جس کسی کو گمراہ کرتا ہے اس کی رہنمائی نہیں کیا کرتا
37 ۔ اے پیغمبر ﷺ ! اگر آپ ان کافروں کے راہ راست پر آنے کی تمنا اور خواہش کریں تو بھی کوئی نتیجہ برآمد نہ ہوگا کیونکہ اللہ تعالیٰ جس کسی کو اس کی سرکشی اور عناد کی وجہ سے گمراہ کرتا ہے تو اس کو ہدایت نہیں کرتا اور اس کی رہنمائی نہیں فرماتا اور نہ اللہ تعالیٰ کے مقابلہ پر ان کا کوئی حمایتی اور مدد گار ہوگا ۔ یعنی جب کسی عادی مجرم پر اس کے جرائم کے باعث مہر کردی جاتی ہے تو پھر اس کی ہدایت کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا خواہ پیغمبر ان کی ہدایت کا کتنا ہی خواہش مند ہو۔
Top