Tafseer-e-Baghwi - Al-Baqara : 134
تِلْكَ اُمَّةٌ قَدْ خَلَتْ١ۚ لَهَا مَا كَسَبَتْ وَ لَكُمْ مَّا كَسَبْتُمْ١ۚ وَ لَا تُسْئَلُوْنَ عَمَّا كَانُوْا یَعْمَلُوْنَ
تِلْکَ أُمَّةٌ : یہ امت قَدْ : تحقیق خَلَتْ : جو گزر گئی لَهَا : اس کے لئے مَا کَسَبَتْ : جو اس نے کمایا وَ : اور لَكُمْ : تمہارے لئے مَا کَسَبْتُمْ : جو تم نے کمایا وَ : اور لَا : نہ تُسْئَلُوْنَ : تم سے پوچھا جائے گا عَمَّاکَانُوْا : اس کے بارے میں جو وہ يَعْمَلُوْنَ : کرتے تھے
یہ جماعت گزر چکی ان کو ان کے اعمال (کا بدلہ ملے گا) اور تم کو تمہارے اعمال (کا) اور جو عمل وہ کرتے تھے ان کی پرسش تم سے نہیں ہوگی
(تفسیر) 134۔: (آیت)” تلک امۃ “ جماعت (آیت)” قدخلت “ گذر چکی ۔ (آیت)” لھا ماکسبت “۔ جو عمل کیا ہوگا وہی کام آئے گا (آیت)” ولکم ماکسبتم ولا تسئلون عما کانوا یعملون “ ہر شخص سے اپنے ہی عمل کے بارے میں سوال کیا جائے گا نہ کہ کسی اور کے عمل کے بارے میں ۔
Top